پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2708 ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پنجاب 1072،سندھ 839، بلوچستان 175 اور کے پی میں 343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے.

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے،خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس کے باعث2افراد جاں بحق بھی ہو گئے،جاں بحق افراد کا تعلق سوات اور مانسہرہ سے ہے،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 343 ہوگئی ،

ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں 2 ہلاکت ہوئی ہے.

قبل ازیں پنجاب نجاب می‍ں کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے می‍ں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1072 تک پہنچ گئی

رائیونڈ قرنطینہ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 251 تک پہنچ گئی کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور کے شہریوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 210 ہوگئی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے سندھ میں 47نئے کوروناکیسزکی تصدیق کر دی

سندھ کی صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے تمام نئے کیسزرابطہ کیسزکے طور پرسامنے آئے ہیں،سندھ میں رابطہ کیسز کی تعداد 438تک جا پہنچی ہے،سندھ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 839 ہوگئی،کوروناوائرس کے 751  مریض زیرعلاج ہیں،

نئے کیسزمیں حیدرآباد اوربدین سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،ٹنڈومحمد خان میں کورونا کے5،جامشورومیں 2 کیسزسامنے آئے ہیں ،سندھ میں7ہزار992 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،مزید3اموات کے ساتھ سندھ میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 14ہوگئی ہے

Shares: