افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس سے متعلق نئی ہدایت جاری

نومبر 2023 تک کے لئے سی اے اے نے نوٹم جاری کردیا
0
31
strike

افغانستان کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کا معاملہ ، افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس سے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایت جاری کر دی ہیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15 منٹ قبل آگاہی دینا لازمی قرارہے،پیشگی اطلاع دینے پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو ایر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی، پاکستانی فضائی حدود میں آنے والی فلائٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے فضائی سروس مہیا کی جائے گی،

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپ، وسطی ایشیا سمیت دیگر فلائٹس کو دوشنبہ اور اسلام آباد ایریا کنٹرول فضائی رابطے کے ذریعے ایر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی،نومبر 2023 تک کے لئے سی اے اے نے نوٹم جاری کردیا ،افغانستان میں ایئر ٹریفک کی عدم دستیابی کے باعث فضائی سروس دینے کے لیے اسلام آباد اور دوشنبہ فلائٹ انفارمیشن ریجن کوآرڈینیشن کے ذریعے فلائٹس کی رہنمائی کرے گا

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

Leave a reply