باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی تھنک ٹینکس اور دیگر اداروں کو انگیج کررہی ہے،کوشش ہے دلیل اور منطق کے ذریعے دنیا کو کشمیر ایشو پر ایجوکیٹ کیا جاسکے

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد سیکولر انڈیا کا اصل چہرہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم سے بے نقاب ہوچکا،دنیا اب اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑے.کشمیر کے نوجوان آزادی کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں. پاکستانی نوجوان بھی کشمیریوں کی آواز بنیں اور ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر کشمیر کیلئے آواز بلند کریں، ٹوئٹر فیس بک انسٹاگرام و دیگر ایپلیکیشن پر کشمیر کے ترجمان بنیں.

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرم ہمیں آل محمد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے. کشمیری بھی سرفروشی کی نئی داستان رقم کررہے ہیں. دنیا اپنی خاموشی توڑے اور سسکتی انسانیت کو بھارتی جبر سے آزاد کروانے میں کردار ادا کرے. پاکستانی یوتھ بڑی ڈاینامک ہے. نوجوان کشمیری بیانیے کا ہراول دستہ بنیں. کشمیر کمیٹی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کیلئے متحرک ہے.

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

شہریار خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کووڈ 19 کے باعث بیرون ممالک وفود نہیں بھیج سکی، مگر ہم نے دنیا کے 22 نمایاں فورمز پر آواز اٹھانے کیلئے حکمت عملی مرتب کررکھی ہے. جیسے ہی حالات بہتر ہونگے وفود دنیا بھر میں بھیجے جائیں گے.

پاکستان کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی

Shares: