پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ

0
43
doller

امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا-

باغی ٹی وی: قتصادی امور پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے اگر حکومت اور عمران خان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی اسی طرح جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہو گی۔

جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے جون کے بعد ڈیفالٹ ہو نے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، اور آئی ایم ایف سے مزید کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ لین دین بھی تعطل کا شکار ہے اور یہ سب آئی ایم ایف کی منظوری سے متعلق ہے۔ جون اور جولائی سے ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں لیکن پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر ہیں، اس سے خطرات بڑھیں گے اور پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھے گا۔

جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور …

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ نئے مالی سال میں ملک کی معاشی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

Leave a reply