پاک نیوی کی ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار  نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت کی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئی۔ مشق ماوی بلینا میں سات ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصدایک دوسرے کےپیشہ ورانہ تجربات سے سیکھنا اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ پاکستانی جہاز نے ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں بھی شرکت کی۔ دوطرفہ مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقدکی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا-کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سےترک عوام بالخصوص ترک بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

https://baaghitv.com/behri-sarhadionk-difak-liay-paknay0hamawaqt-tayara-neavel-cheif/

Comments are closed.