پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس، نوٹس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے استفسار کیا کہ پلوشہ خان کی جانب سے کوئی آیا ہے ؟عدالت نے پلوشہ خان،الیکشن کمیشن کو یکم مارچ کے نوٹس جاری کر دئیے
پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کے کاغذات منظوری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی،ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا،دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق سنے بغیر ہی پلوشہ خان کو سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیا
درخواست گزار عاقب راجپر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پلوشہ خان نے کاغذات نامزدگی میں اہم حقائق چھپائے، پلوشہ خان نے اپنے شوہر کا نام چھپائے، زرائع آمدن بھی نہیں بتائے،پلوشہ خان کے خلاف درخواست میں اہم شواہد بھی منسلک کردیے
رخواست میں پلوشہ خان کے چکوال سے کراچی ووٹ منتقلی سمیت دیگر کوائف چیلنج کئے گئے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پلوشہ خان کا تعلق سندھ سے نہیں،انہوں نے حقائق چھپائے ہیں،الیکشن کمیشن کا پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینا غیرقانونی ہے،پلوشہ خان کا سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے،
واضح رہے کہ پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی خواتین کی مخصوص نشست پرمنظور ہو چکے ہیں،
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟