او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد جاری، وزیر خارجہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ و دیگر وفود کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا آج پارلیمنٹ میں اعلیٰ حکام کی بیٹھک ہو گی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈے کو کل حتمی شکل دی جائے گی، اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار و دیگر سینیر افسران وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر خارجہ نے کانفرنس ہال، وفود کی سہولت کیلئے بنائے گئے کاؤنٹرز، میڈیکل سینٹر، میڈیا سینٹر اور مختلف رومز ملاحظہ کیے ،وزیر خارجہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
https://twitter.com/TeamSMQ/status/1472119574594207744
افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کانفرنس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس ریڈ زون مکمل طور پر سیل کردیا گیا سرینا چوک ، ڈی چوک ، نادرہ چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں،
اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کانفرنس کے شرکا کو افغانستان میں انسانی بحران پر بریفنگ کے لئے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام اباد پہنچ گئے ہیں ، کہتے ہین امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ،پاکستان کے لیے بڑی خوشی کا موقع کہ وہ اتنے بڑے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان مین افغان سفارتخانے کے نمائندے کی قرغستان کے نائب وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بارے بات چیت کی گئی
https://twitter.com/payf_urdu/status/1472131900454150148
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے ملایشیا کے وزیر خارجہ جناب سیف الدین عبداللہ کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے، ملائشیا کے وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے ملایشیا کے وزیر خارجہ جناب سیف الدین عبداللہ کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد
ملائشیا کے وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات#OICInPakistan pic.twitter.com/0d7Nx5BJXf
— Insaf TV (@InsafPKTV) December 18, 2021
او آئی سی غیر معمولی اجلاس نائیجر کے نائب وزیر خارجہ يوسف المقطر شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان او آئی سی اجلاس میں شریک ممالک کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں، بوسنیا کی وزیر خارجہ محترمہ بسیرہ ترکووچ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔ اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔انڈونیشیا کے وزیرخارجہ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ،ترکمانستان کے وزیر خارجہ جناب راشد مریدوف او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی وزارت خارجہ اسلام آباد آمد ہوئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امیر خان متقی کا استقبال کیا۔او آئی سی کے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال۔اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق/ کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی شریک تھے
https://twitter.com/payf_urdu/status/1472139899801415681
او آئی سی اجلاس کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے- اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ
کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات
او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے
اوآئی سی سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد،آج ہوں گی اہم ملاقاتیں
ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی