پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے پرامید،یقین دہانی کروا دی گئی
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیاسی صورتحال ،وزیراعلی ٰپنجاب کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ متحد ہوکر وزیراعلی ٰکا الیکشن لڑ ر رہی ہیں،ارکان اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں ،عوام پی ٹی آئی اورعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعلی ٰکے انتخاب کے لیے اپنے ارکان اسمبلی پر پورا اعتماد ہے

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الہٰی کو مکمل سپورٹ کریں گے،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پھر طاقت بن کر ابھرے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اداروں پر حملوں کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنے دور میں عوامی فلاح کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے ،کل ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے،

پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہفتہ کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہو گی متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس کو کون پریذائیڈ کرے گا اس کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بھی فول پروف سکیورٹی کی تیاریاں جاری ہیں جس کے تحت پنجاب اسمبلی کی عمارت کے اطراف میں بھاری تعداد میں نفری تعینات کی جائے گی

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

علیم خان، حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبریں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

خوشخبریاں ہیں،لوگ ٹوٹ کر ہمارے پاس آ رہے ہیں،ترجمان چودھری پرویز الہیٰ

Shares: