پراسکیوشن پرویز الہیٰ پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،عدالت

سرکاری وکیل نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایف آئی آر وقوعے کے 2 سال بعد کیوں کاٹی
0
139
parvez elahi

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الہٰی سے 41 لاکھ روپے کی ریکوری کا کوئی جواز نہیں، وکیل کے مطابق پراسیکیوشن کو رقم برآمدگی کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا، بھرتی امیدواروں کے نتائج جولائی میں ہی جاری کر دیے گئے تھے، پرویز الہٰی کے وکیل کے مطابق اس بنا پر جعل سازی نا ممکن ہے، پراسکیوشن کی ذمے داری ہے کہ ملزم پر جرم ثابت کرے جس میں وہ ناکام رہا، پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام ہو تو ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے،سرکاری وکیل کے مطابق اکتوبر 2023ء میں پرویز الہٰی کے گھر سے 41 لاکھ روپے ریکور ہوئے، سرکاری وکیل سے پوچھا گیا کہ کیا برآمد پیسوں پر کوئی مخصوص نشانات ہیں؟ سرکاری وکیل اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہے، اس بات کا جواب نہیں دیا گیا کہ مبینہ جعل سازی سے کئی دن قبل ویب سائٹ پر رزلٹ جاری کر دیا گیا تھا، سرکاری وکیل نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایف آئی آر وقوعے کے 2 سال بعد کیوں کاٹی؟5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی جاتی ہے

میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

لاہور ہائیکورٹ سے فیصلہ ملنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر گزشتہ شب ظہور الہی پیلس پہنچ گئے۔چودھری پرویز الہیٰ کا گھر پہنچنے پر اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے استقبال کیا، پرویز الہیٰ کی رہائی کے بعد کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے

شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،پرویز الہیٰ
چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے سرخرو کیا،اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی،میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا،گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا،گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا،شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا،گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی,مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے۔میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا

Leave a reply