پرویز خٹک کا جہانگیر ترین پر چوری کی تصدیق کے بعد لندن بھاگنے کا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا توچینی سیکںڈل سامنے آیا چینی سیکنڈل بارے تحقیقات ہوئیں تو وزیراعظم کے قریبی دوست اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا
جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس کے بعد وہ علاج کے بہانے لندن چلے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے، جہانگیر ترین کے دفاتر پر ایف آئی اے کے چھاپے پڑ چکے ہین اور تحقیقاتی کاروائی جاری ہے،اپوزیشن جماعتون خصوصا ن لیگ نے بھی جہانگیر ترین کے لندن جانے پر اعتراض اٹھایا تھا اور کہا کہ عمران خان نے ترین کو این آر او دے دیا ہے
اب جہانگیر ترین کے لندن جانے پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ عمران خان نے چار وزراء کو کرپشن کرنے پر نکال دیا، اور تو اور جہانگیر ترین جیسا شخص جس نے پارٹی کو بہت پیسہ دیا، اپنا جہاز استعمال کیا جب انہوں نے چینی چوری کی تو خان صاحب نے جہانگیر ترین کو بھی نہ چھوڑا اور وہ مجبوراً لندن بھاگ گیا
عمران خان نے چار وزراء کو کرپشن کرنے پر نکال دیا، اور تو اور @JahangirKTareen جیسا شخص جس نے پارٹی کو بہت پیسہ دیا، اپنا جہاز استعمال کیا جب انہوں نے چینی چوری کی تو خان صاحب نے جہانگیر ترین کو بھی نہ چھوڑا اور وہ مجبوراً لندن بھاگ گیا: وزیر دفاع پرویز خٹک pic.twitter.com/UQsbt7J1dE
— Syed Wiqas Shah ترمذی (@SyedWiqasAhmad1) November 3, 2020
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ویڈیو پشتو زبان میں ہے تا ہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔
خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا