پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے

0
37

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی کی دھن نے پوری دنیا میں دھوم مچادی ہے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائی گل نے گایا جس نے پڑوسی ملک میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

باغی ٹی وی : ڈچ سنگر ایما ہیسٹرز کے بعد بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبولیت حاصل کرنے والی شہناز گل نے بھی اس گانے کی دھن پر ویڈیو بنانے والوں میں شامل ہوگئی ہیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین ویڈیواپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پسوڑی پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں-

شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

شیئر کی گئی ویڈیو میں شہناز گل سرخ رنگ کے لباس میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کی چند سطریں لکھیں، آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے۔

واضح رہے کہ شہناز گل سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘میں جلوہ گر ہوں گی سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔

مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

فلم کو ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلمان خان کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

Leave a reply