پاسپورٹ اجراء کی درخواستوں میں اضافہ؛ پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار

0
49

پاسپورٹ اجراء کی درخواستوں میں یکایک اضافے سے پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔

پاسپورٹ اجراء کی درخواستوں میں یکایک اضافے سے پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔ کراچی میں اس وقت صدر،عوامی مرکز اور کلفٹن سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر پر شدید رش ہے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں بھی مسلسل تاخیر کا سامنا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ ڈیلیوری میں دو ہفتوں کی تاخیرہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

پاسپورٹ ڈائریکریٹ کی بارہا تردید کے باوجود صورتحال معمول پر نہیں آسکی۔ حکام کے مطابق صرف ای پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عام پاسپورٹ کی فیسیں پرانی سطح پر برقرار ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردیا تھا. وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے. سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے تھا کہ ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply