پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی ،11.34 ملین ڈالرکی منشیات برآمد

0
32

پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اورماڑہ کے علاقے اشپیاق (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات سمندر کے راستے اسمگل کی جارہی ہے،

جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایک ٹیم اشپیاق کے علاقے میں گشت کیلئے تشکیل دے دی۔ دوران چیکنگ اشپیاق کے علاقے میں موبائل گشت پارٹی نے 680 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 11.34 ملین ڈالر بنتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے چرس تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

Leave a reply