30 سے زائد چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

0
33
arrestedd

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے ڈکیتی اورمنشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان طارق عرف قاری، عالمگیر اور سجاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اپنے ہمراہ منشیات فروشی میں ملوث دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات دی جو کہ منشیات کے منظم اڈے چلاتے ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان بمعہ اسلحہ اور منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply