عمران خان کے انتخابات نہ لڑنےوالے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے والے یوٹرن پر پی ڈی ایم نے بھی یوٹرن لے لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے۔ اور ذرائع کے مطابق پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے لیکن اب انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کرلیا جبکہ سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔