پاک بحریہ قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی،نیول چیف

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ. کیا،

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے گوادر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا. نیول چیف نے گوادر میں میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کیا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز ٹرینگ سینٹر پاکستانی اور دوست ممالک کے میرینز آفیسرز کو بنیادی تربیت اور ایڈوانس کورسز فراہم کرے گا۔ بعدازاں نیول چیف نے اورماڑہ دورے کے دوران 21ویں ائیر ڈیفنس بٹالین کے نئے انفراسٹرکچر کا افتتاح کیا. پاک بحریہ کا نیا ائیر ڈیفنس سیٹ اپ ساحلی تنصیبات کے فضائی دفاع کو مزید مستحکم کرے گا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی. دورے کے دوران نیول چیف نے کوسٹل ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور جذبے کو سراہا.

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

Leave a reply