معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل ،مزید لاشیں نہیں اب بس ،Fixit نے صوبائی احتجاج کی کال دے دی۔

0
26

ہری پور:معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل ، مزید لاشیں نہیں اب بس ،Fixit نے صوبائی احتجاج کی کال دے دی۔عوام کی طرف سے یہ مطالبہ بار بار کیا جارہا ہےکہ زیادتی کرنے والے درندوں کو اسی شہر میں چوک میں پھانسی دی جائے۔

صوبے میں معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ پے در پے درندگی کے واقعات پر قانون ساز اداروں کی پراسرار معنی خیز خاموشی پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار Fixit نے بچوں کے تحفظ کا علم اٹھا لیا۔

Fixit پیشاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز معصوم پھول جیسے بچوں کے ساتھ درندگی اور قتل کے واقعات کے بعد صرف %40 قاتل گرفتار کئے گئے ہیں جو کہ قانونی سقم اور مقدمات میں جھول ہونے کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔اس ضمن میں ہم پہلے مرحلے میں پیشاور اسمبلی ہال کے باہر 26 فروری 3 بجے بروز اتوار ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس میں صوبہ بھر سے نوجوانوں کا جم غفیر شرکت کیلئے بےتاب ہے اس مظاہرے میں تمام گرفتار قاتلین کو مقتول بچوں کے آبائی شہر میں چوک میں سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ حکومت سے اس بات کا مطالبہ کریں گے کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کیلئے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر سرعام پھانسی دینے کی سزا سنانے کیلئے قانون سازی کرے۔Fixit نے کہا کہ ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے اور بعد ازاں پورے ملک میں پھیلا دیں گ

Leave a reply