پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاچوتھادور:پیٹرول، ڈیزل اوربجلی مزید مہنگے ہونےکاامکان

0
32

اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سمیت کئی پہلووں پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ٹینیکل سطح کے مزاکرات چوتھے روز اختتام پزیر ہو گئے ،مزاکرات کے خدو خال تیارکرلئے گئے ہیں جس پر پالیسی سطح کے مزاکرات میں مزید غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پر غورکیا گیا، حکومت نے بجٹ میں 611 ارب روپے اخراجات کی کمی کی تجویز آئی ایم ایف دی گئی۔

کرپشن، ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری

اس کے علاوہ مختلف سیکٹر میں سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، ٹیکنیکل سطح کی مزاکرات میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھانے پر غور کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف نے ڈیزل پر بھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاکرات میں بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کو کم کرنے کے لے مختلف تجاویز پرغور سمیت آئی ایم ایف کو سبسڈیز کم کرنے کاپلان دے دیا گیا ہے۔

پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

ذزرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز اور سیلز ٹیکس کی 110 ارب روہے تک کی رعایتیں ختم ہونے کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرائط ماننے پر پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے تاہم تمام مشکل تجاویزپر حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

Leave a reply