پیٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ،کون ذمہ دار، کیا کاروائی ہونی چاہئے؟ سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 156 صفحات پر مشتمل ہے
رپورٹ پیٹرولیم کمیشن کے سربراہ ابو بکر خدا بخش کی جانب سے جمع کرائی گئی،پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ،
رپورٹ کے مطابق ایران کے بارڈر سے ڈھائی سو ارب کا پیٹرول ا سمگل کیا گیا ،ایران کے بارڈر سےپیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ایران کے بارڈر سے پیٹرول اسمگلنگ ٹیکس چوری کے مترداف ہے جولائی میں سمندر میں دو بڑے ایرانی پیٹرول کے جہاز پکڑے گئے ملک بھر میں کوالٹی کنٹرول اور ضلعی سطح پر موبائل لیبارٹریز کی ضرورت ہے 20 فیصد اسمگلنگ کا پیٹرول پکڑا جاتا ہے باقی نہیں پکڑا جاتا،
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اوگرا نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اوگرا کو تحلیل کیا جائے، نئے پیٹرولیم رولز بنائے جائیں اور اسٹاک کا معاملہ اس کے تحت رکھا جائے،پیٹرول کی قیمتیں 15 کی بجائے 30 دن میں بڑھائی یا کم کی جائیں،ذمہ داروں کیخلاف نیب کا کیس بنایا جائے،پیٹرول سے متعلق رولز چھ ماہ میں مکمل کیے جائیں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک بڑھانے سے قومی خزانے کو نقصان کی ریکوری کی جائے پیٹرول کی اسمگلنگ کو فوری طور پر روکا جائے
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کو فوری بند کیا جائے،اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں،کیماڑی سے پورٹ قاسم تک آئل منتقلی کے لیے پائپ لائنز تعمیر کی جائیں،26جون کو پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نیب جیسے تحقیقاتی ادارے سے تحقیقات کرائی جائیں
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ
عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف
یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز
مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ
کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان
پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل
جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ
ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت
کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا
عدالت نے پیٹرولیم کمیشن رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ،وفاقی حکومت کی طرف سے مہلت دینے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کر دی گئی،سربراہ کمیشن نے عدالت میں کہا کہ وزرات پیٹرولیم اور وزرات اوگرا کے پاس پیٹرول پمپوں کا مکمل ڈیٹا نہیں ،2006میں اوگرا اور پیٹرولیم وزرات کے اختیارات کا تعین کر دیا گیا ،
سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں کل پیش کر دی جائے گی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رپورٹ شائع کر دی جائے گی