پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو میں رہائی کے بعد بھی مشکل میں

0
147
pia

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ٹورنٹو میں گرفتار فضائی میزبان کو رہا کر دیا گیا ہے، تو وہیں پی آئی اے نے بھی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو معطل کر دیا ہے

پی آئی اے کی حنا ثانی نامی فضائی میزبان کو دو پاسپورٹ رکھنے کی بنا پر کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا تھا،تاہم اب رہا کر دیا گیا ہے، حنا ثانی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں گئی تھیں، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی میزبان کے پاس مبینہ طور پر ایک سے زائد پاسپورٹ موجود تھے جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ روکا گیا تھا،تا ہم اب پی آئی اے کی جانب سے حنا ثانی کو معطل کر دیا گیا ہے اور پاکستان واپسی پر اسکے خلاف کاروائی ہو گی.

واضح رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر کسی پاسپورٹ کے ساتھ سفرکرنا جرم ہے، حنا ثانی کو پہلے بھی کینیڈا میں وارننگ مل چکی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگر دو ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Leave a reply