پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

خاتون فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر ٹورنٹو پہنچی تھی،قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان حنا ثانی سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ ملے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا،حنا ثانی پاکستانی معروف گلوکارہ کی عزیز ہیں اور خود بھی ماڈلنگ کرتی ہیں

واضح رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر کسی پاسپورٹ کے ساتھ سفرکرنا جرم ہے، حنا ثانی کو پہلے بھی کینیڈا میں وارننگ مل چکی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگر دو ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

واقعہ بارے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں اور کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں،کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی پر عمل کیا جائے گا.

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Shares: