پی آئی اے کی پرواز 84 مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 51روز بعد ڈومیسٹک فلائٹس نے اڑان بھرلی،پی آئی اے کی پرواز84مسافروں کو لے کرکراچی سے لاہور روانہ ہو گئی ہے، اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے.
لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز شام 4بجے روانہ ہوگی،کراچی ایئرپورٹ پر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے
کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے چار پروازیں شیڈول ہیں، طیاروں کو ڈس انفیکٹ اور مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جہاز میں کھانے اور مشروبات کی اجازت نہیں ہوگی، ہر پسینجر کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی بھرنا ہوگا۔
پی آئی اے کی دوسری پرواز شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، سرین ایئر کی پرواز ساڑھے 6 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازیں 5 بڑے ایئرپورٹس سے ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
امریکا کے لئے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری
گزشتہ روز ایوی ایشن ڈویژن نے جزوی فلائٹ آپریشن بحالی کا نوٹم جاری کیا تھا۔ سول ایوی ایشن نے 29 مئی تک ڈومیسٹک پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ اسلام آباد سے گلگت کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی
دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹر نیشنل فلائٹس کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نےباضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی جبکہ حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پرپہلے ہی پابندی عائد کی تھی،خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کوپابندی سےاستثنیٰ حاصل ہے۔
واضح رہے اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سےچلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگاجبکہ کارگو فلائٹس کوبھی پابندی کےفیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرملک بھر کےایئرپورٹس سےبین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے
کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا