پی آئی اے کی جانب سے پاکستان ہندو کونسل کیلئے خصوصی پرواز
پی آئی اے کی جانب سے پاکستان ہندو کونسل کیلئے خصوصی پرواز
پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کی درخواست پر پی ائی اے نے خصوصی پرواز آپریٹ کی خصوصی پرواز پر کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا ، زائرین نے کرک میں واقعہ مقدس مندر شری پرم ہانس دیال جی مہاراج سمادھی کا دورہ کیا ، مندر پر پاکستان کی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کیکئے خصوصی عبادات کی گئیں کراچی واپسی پر زائرین کے رہنماوں کا خصوصی طور پر حکومت پاکستان، مقامی حکام اور پی آئی اے کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا
پی آئی اے کی جانب سے پاکستان ہندو کونسل کیلئے خصوصی پرواز #baaghitv #Pakistan #Flights #PIA #Hindu #Karak #PIA #PakistanHinduCouncil @PakHinducouncil
@RVankwani @Official_PIA pic.twitter.com/RJviH0FMTP— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2021
پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اپنی رسومات کیلئے آزاد ہیں – حکومت ملک میں مذہبی سیاحت کو بڑھانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے پی آئی اے سے درخواست ہے کہ اب ایسی بین القوامی پروازیں بھی چلائیں تاکہ باہر سے لوگ پاکستان بآسانی زیارات کیلئے آسکی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے تمام ایسے مقاصد میں معاونت کرے گی جو کہ ملکی مفاد میں ہوں پی آئی اے نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی خدمت کیلئے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا ہے ہم قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمیشہ سے پی آئی اے کا نصب العین رہا ہے پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وطن ہے اور ہم قومی ائیرلائن ہیں
واضح رہے کہ خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا تھا،کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، بعد ازاں سپریم کورٹ نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا، ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے نقصان کی رقم لے کر مندر کی دوبارہ تزئین نو کی گئی،
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس