مزید دیکھیں

مقبول

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...

چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سےماں چار معصوم بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بہاولپور میں...

پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب...

کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،

پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان کی جانب سے خاص اقدام کے منتظر ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ پسکو نے کوئی تعاون نہیں کیا، ہمیں درآمدات پر پابندی کا بتایا جاتا ہے، نگراں حکومت نے گندم کیسے درآمد کی؟ یہ بہت بڑا سکینڈل ہے، اس پر انکوائری کی جائے،

حکومتی بینچز خالی ہیں، اس سیشن پر عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے،کہاں ہیں یہ لوگ، عمر ایوب
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بینچز خالی ہیں، اس سیشن پر عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے،کہاں ہیں یہ لوگ، رینٹ اے پرائم منسٹر میں اتنی ہمت نہ تھی کہ میری تقریر سنتے،بتایا جائے دو اڈے کس نے گروی رکھے؟بجلی کا یونٹ 85 روپے تک پہنچ گیا ہے۔جیب تراشوں کی حکومت ہے۔ منسٹرز کی اسمبلی میں موجودگی کے لئے رولنگ دی جائے۔شوق پورا کرنے کیلئے بچے مختلف یونیفارم پہنتے ہیں، وزیراعلی پنجاب آج پولیس یونیفارم پہن کر آگئیں، یہ کیا مذاق ہے؟، اس ملک میں کیا ہورہا ہے، دنیا مذاق اڑا رہی ہے،

کسی بھی شہری کا نام مقدمات کی بنیادپر ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے،عطا تارڑ
اراکین قومی، صوبائی اسمبلی کے نام سفری پابندی کی فہرست، پی این آئی ایل اور بلیک لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کر دیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پیش کیا،وفاقی وزیر عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس لسٹ کے قواعد و ضوابط بنے ہوئے ہیں، بہت سے موجودہ حکومتی اراکین کے نام بھی ای سی ایل میں موجود تھے، رکن پارلیمنٹ ہونا یا نہ ہونا معنی نہیں رکھتا، کسی بھی شہری کا نام مقدمات کی بنیادپر ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، اگر یہ ناموں کی فہرست فراہم کریں تو ہم ای سی ایل میں ڈالے جانے کی وجہ بتا سکتے ہیں،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم آج صبح بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ بھگت کر آ رہے ہیں،یہ سرکس والی حکومت ہے، ملک کے نظام کو بھونڈا نہ بنائیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں گندم کی قیمت، کسانوں کے مسائل پر توجہ دلائی،خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا۔پی آئی اے کی نجکاری پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی جائے۔کس کو دی جا رہی، کب دی جا رہی ، اس ضمن میں جواب ملنا چاہئے،مارچ کے مہینے میں گندم اترتی ہے، اس وقت امپورٹ کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے حساب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
دوسری جانب پارلیمنٹ میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے حساب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو 13، پیپلز پارٹی کو آٹھ ، سنی اتحاد کونسل کو آٹھ کمیٹیوں کی‌صدارت دی جائے گی،استحکام پاکستان پارٹی کو بھی ایک قائمہ کمیٹی کی صدارت دی جائے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے گی تاہم نام کا فیصلہ حتمی سپیکر کریں گےایک ہفتے میں فیصلے کر لئے جائیں گے

وزیراعظم نے گندم امپورٹ کرنے کا نوٹس لے لیا
قبل ازیں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گندم امپورٹ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے گندم امپورٹ کیوں کی گئی وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے،ایوان کو یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا چھوٹے کسانوں کو تاریخی ریلیف دینے جارہے ہیں پاکستان میں سترہ فیصد فوڈ سکیورٹی ہوتی ہے صوبوں کو کہا ہے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں گندم کی خریداری میں مسائل پر جاری بحث پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کی ذمہ داری صوبوں کی ہے ہمارے پاس پاسکو ہے وہ صرف سٹریٹیجک کے لیے گندم خریدتا ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر چاروں صوبوں کو گندم کی فوری خریداری کیلئے خط لکھا ہے کوشش کررہے ہیں آنیوالے چار پانچ دن میں چیزوں کو بہتر کرلیں کسانوں کو سبسڈی دینے کا میکنزم بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مڈل مین اور افسران گندم کی قیمتوں ردو بدل میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی ،وزیراعظم نے گندم امپورٹ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے گندم امپورٹ کیوں کی گئی وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے،ایوان کو یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا وزیراعظم بھی اس حوالے فکر مند ہیں ہماری حکومت جب بھی آئی کسانوں کی بہتری کیلئے کام کیا چھوٹے کسانوں کو تاریخی ریلیف دینے جارہے ہیں پاکستان سترہ فیصد فوڈ سکیورٹی ہوتی ہے صوبوں کو کہا ہے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا کریں،

کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan