پی آئی اے کو 9 ماہ میں 67 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے. جس سے انتظامیہ کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے
قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز (PIA) کو رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 67 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کسی زمانے میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی پی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ حکومت اور ادارے کی انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود اسے خسارے سے نکال نہیں سکی۔
رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 67 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ برس اسی دورانیے میں پی آئی اے کو 42 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس پی آئی اے کے خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی صورت حال رہی تو رواں برس پی آئی اے کا خسارہ 90 ارب تک جاسکتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع کراتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مالی سال 2020 کے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں اس نے دعوٰی کیا تھا کہ اس نے 2019 میں اپنے آپریشنل نقصانات کو 6 ارب 13 کروڑ روپے سے کم کرکے 2020 میں 68 کروڑ روپے کردیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش