پاکستان کوملا ایک اوراعزاز، آئی جی پنجاب اقوامِ متحدہ کے پولیس ایڈوائزر مقرر

0
59

پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب ہو گئے

فیصل شاہکار اس پوزیشن پر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فیصل شاہکار کی تعیناتی کا اعلان کردیا اس سے قبل اس پوزیشن پر یورپین اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد تعینات ہوتے رہے ہیں فیصل شاہکار کی تعیناتی پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے فیصل شاہکار اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں

ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز میں ایک پاکستانی سینئر پولیس آفیسر کا ایڈوائزر منتخب ہونا اقوام عالم میں ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے پاکستانی عوام کی طرف سے آئی جی پنجاب کو ان کی اس تعیناتی پر مبارک باد اور نیک تمناٶں کا اظہارکیا گیا

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب پر انسپکٹر جنرل پنجاب فیصل شاہکار کومبارکباد دی اور کہا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ فیصل شاہکار ایک با صلاحیت پولیس افسر ہیں۔ فیصل شاہکار پروفیشنل اورمحنتی پولیس آفیسرہیں فیصل شاہکار کااس عہدے کیلئے منتخب ہونا پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

Leave a reply