پی آئی اے یورپی سیفٹی ایجنسی کے پابندی کے فیصلے کو بدلنے کیلئے متحرک ،اپیل تیار،حالات بہترہونے کی امید دلا دی

0
25

کراچی :پی آئی اے یورپی سیفٹی ایجنسی کے پابندی کے فیصلے کو بدلنے کیلئے متحرک ،اپیل تیار،حالات بہترہونے کی امید دلا دی ،اطلاعات کےمطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو بدلنے کیلئے سفارتی سطح پر رابطوں کے ساتھ بیک ڈور چینل کا بھی استعمال شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو بدلنے کیلئے متحرک ہیں ،اس سلسلے میں پی آئی اے نے سفارتی سطح پر رابطوں کے ساتھ بیک ڈور چینل کا بھی استعمال شروع کردیا ہے ۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی کے لئے اپیل تیار کرلی اور وکلا کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئربھی تیار کر لیا گیا، فائنل ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، بر طا نیہ اور یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئے یورپی سیفٹی ایجنسی کو ٹھوس موثراقدمات ذریعئے قائل کر یں گے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق امید ہے فول پروف انتظامات کے بعد یورپین یونین کے خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، پی آئی اے کو دو ماہ کے اندر فیصلے پر اپیل کا حق حاصل ہے۔

عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائلٹس کے ایشوز کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی ،اس وقت پی ائی اے آپنے تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس پر ہے ، جو کی 61۔0 ہے ، نظام کے ساتھ ساتھ سیفٹی کلچر کا فروغ انتظامیہ کے اہم اقدامات میں سے ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کی اصلاحات کے عمل کی وجہ سے ایئر لائن میں بتدریج بہتری آئی۔

Leave a reply