پی آئی اے کا آپریٹنگ منافع میں ہونے کا انکشاف ہواہے، قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق جنوری سے ستمبر 2023تک پی آئی اے کو 9.9ارب روپے آپریٹنگ منافع ہوا ہے ،پی آئی اے کا کل قرض 429.267ارب روپے ہے ۔
پیر کو اسمبلی میں وزارت ہوابازی کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا کل قرض 429.267ارب روپے ہے۔بینکوں کا قرض 268.2ارب روپے اور حکومت پاکستان کا قرض 161.067ارب روپے ہے جو کل 429.267ارب روپے بنتا ہے ۔ پی آئی اے کا جنوری سے د سمبر 2023تک آمدن 186ارب 44کروڑ 94لاکھ 13ہزار روپے تھی اسی عرصے کے دوران آپریٹنگ اخراجات 176ارب 50کروڑ 60لاکھ 28ہزار تھے اس طرح 9ارب 94کروڑ33لاکھ 85ہزار روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے .اس دوران پی آئی اے نے ایک ارب روپے سے زائد لا ٹیکس ادا کیا ۔دیگر مد جن میں فنائنس کی لاگت ،ایکسچینج نقصانات مل کر 75ارب 75کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ،
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ
پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان
عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر
وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس