چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کا یار ہے، اس وقت ہماری سیاسی یاری مسلم لیگ نواز کے ساتھ ہے،
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ اور کرداری کشی پر مبنی نہیں شہباز شریف ن لیگ کا نہیں زیادہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بچپن سے جانتا ہوں،باقیوں کےلئے یہ ڈار صاحب لیکن میرے لئے ڈار انکل ہیں، زرداری یاروں کے یار ہیں اور اس وقت ن لیگ ہمارا یار ہے، گواہی دیتا ہوں شہباز شریف اچھا کام کرتے ہیں، وہ دن رات محنت کر رہے ہیں، اس طرح لگن سے کام کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے ہاتھ مضبوط کریں،سیلاب متاثرین کے فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں
پیپلز پارٹی آپ کے دفاع میں سامنے نہیں آئے گی،بلاول کا عمران کو پیغام
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے کھل کر بات کرنا بہت مشکل ہے۔ ہمیں قابل تجدید ذرائع توانائی کی جانب بڑھنا ہو گا، عالمی طور پر ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے دعوے کرتے ہیں مگر بجٹ دستاویزات میں اس کے برعکس لکھا جاتا تھا،ہمیں اپنی منصوبہ بندی قابل تجدید ذرائع توانائی کے ارد گرد مرتب کرنا ہوگی،ہمیں عالمی طور پر اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، سابق وزیر اعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو دھچکا لگا، پاپولسٹ سیاست کے خاتمے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ،امریکہ میں بھی ایک پاپولسٹ سیاستدان موجود ہے، اس امریکی سیاستدان نے اداروں، پارلیمان پر حملہ کیا، اس امریکی سیاستدان کے سماجی رابطے کے اکاونٹ معطل کر دئے گئے، ہمارے ہاں پاپولسٹ سیاستدان نے اپنے سپیکر کے ذریعے اپنا آئین تڑوایا،کوئی ایسا ملک نہیں جو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی اجازت دے،امریکہ میں پینٹاگون یا وائٹ ہاؤس کی طرف داخل ہونے پر کیا ہو گا؟ جو ردعمل آیا ہے وہ بہت قدرتی ہے،آپ شہداء کی یادگاروں پر حملہ کریں تو ہم جذباتی ہوں گے، کل تک آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے آج انسانی حقوق کا رونا رو رہے ہیں،سیاسی انتقام کی حمایت نہیں کریں گے لیکن ہم بے وقوف نہیں ہیں،سابق وزیراعظم سویلینز کو ملٹری کورٹس کا نشانہ بناتے تھے، اگر فوجی تنصیبات اور یادگار شہداء پر حملہ آور ہوں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے دفاع میں سامنے نہیں آئے گی،جمہوریت تب مستحکم ہو گی جب سیاسی جماعتیں جمہوری انداز میں کام کریں گی،
بلاول کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری سیاستدان تیس سال سے ایسی سیاست کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے ہمیں یقینی بنانا ہے کہ اس بند گلی میں پورا سیاسی نظام نا دھکیل دیا جائے،ہمیں سیاسی ، معاشی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھنا ہے، سیاسی نظریات اتحادیوں کے درمیان مختلف ہو سکتے ہیں،میثاق جمہوریت کی روح کو ہم نے سیاسی استحکام کے لئے قائم رکھنا ہے،
کسی بھی ملک کے کسی بھی بیان کی وجہ سے پاکستان کوئی کاروائی نہیں کرے گا،بلاول
وزیر خارجہ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکہ کی جانب سے مشترکہ بیان سامنے آیا ہے، پاکستان کے لئے ضروری ہے ہم دنیا کی سیاست سے دور رہیں،ہمیں اپنے ملک کی اندرونی صورتحال پر کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کل بھی اپنے بل بوتے پر کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہے، کسی بھی ملک کے کسی بھی بیان کی وجہ سے پاکستان کوئی کاروائی نہیں کرے گا، پاکستان دنیا میں سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے،بڑی قوتوں کو دہشت گردی پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے، دہشت گردی سے مقابلہ تب ہو سکتا ہے جب بڑی طاقتیں اس مسلئے کو سنجیدہ لیں گی،
ہم ایک ہی حکومت میں ہیں، نہیں چاہتے کہ متنازع بات کریں، خورشید شاہ
وفاقی وزیر رانا تنویر کے بیان پر پیپلز پارٹی ارکان نے رد عمل دیا ہے،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ایک ہی حکومت میں ہیں، نہیں چاہتے کہ متنازع بات کریں، یہ کہا جا رہا ہے کہ 2013 میں ملک میں اندھیرا تھا، قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژن) اس بات کی تحقیقات کرکے بتائے کہ 2008 سے 2013، 2013 سے 2018 اور 2018 سے اب تک ملک میں بجلی کی کیا صورتحال رہی،محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کا معاہدہ کیا تھا، وہ معاہدہ ختم کیا گیا،اگر وہ معاہدہ ختم نہ کیا گیا ہوتا تو آج ہم اندھیروں میں نہیں ہوتے، قوم کے پاس ڈاکومنٹس ہونے چاہیے،قوم کو پتا ہونا چاہیے کس نے کیا کیا،
مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دی جائے جو کہ 45 لاکھ لوگوں کا ضلع ہے،
رکن قومی اسمبلی ارشاد احمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو بجٹ بہتر ہے مگر خدا کرے یہ صرف الفاظ میں نہ ہو بلکہ عملی طور بھی ہو، صوبہ پنجاب میں پینشن بہت کم بڑھائی گئی ہے، پینشن دار طبقے کا بڑھاپے میں کوئی سہارا نہیں ہوتا ان کا سہارا صرف پینشن ہوتا ہے،میری درخواست ہے کہ جس طرح وفاقی حکومت نے پینشن میں اضافہ کیا ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی کرے ،مزدور، ملازمین اور چھوٹے طبقے کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک محفوظ ہو تو زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،مظفرگڑھ کو کسی کے حصے کا پانی نہیں چاہیے صرف مظفرگڑھ کو اپنے حصہ کا پانی دیا جائے،مظفرگڑھ کے ضلع میں سے دو ضلعے وجود میں آئے ہیں ایک ضلع لیہ اور دوسرا کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ضلعے وجود میں آئے ہیں اور اس کی خود کی آبادی 45 لاکھ ہے،کیا مظفرگڑھ کا حق نہیں بنتا کہ اس کو ڈویژن بنایا جائے،میری درخواست ہے ان دو ضلعوں کو شامل کرکے مظفرگڑھ کو ڈویژن بنایا جائے،آج کے موجودہ حالات میں دنیا کا مقابلہ صرف تعلیم سے کیا جاسکتا ہے،مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دی جائے جو کہ 45 لاکھ لوگوں کا ضلع ہے،
ہولی کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جو خط لکھا گیا اس معاملے کو احسن انداز میں اور فوری طور پر حل کرنے پر قومی اسمبلی کے ممبران نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین کو کو خراج تحسین پیش کیا،
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے،شاہدہ رحمانی