وزیراعظم بن کر معیشت کو کیسے سہارا دیں گے؟ شہباز شریف نے مسکرا کر دیا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت پیش ہوئے ہیں،
شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے نتیجہ میں وزیراعظم بن کر معیشت کو کیسے سہارا دیں گے؟ جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کس نے کہا کہ میں ایک سال کے لیے آؤں گا ،کس نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا امیدوار ہوں فیصلہ ابھی کرنا ہے نواز شریف اور دیگر جماعتیں فیصلہ کریں گی،تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لارہے ہیں،سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیاہے کہ سب تحریک عدم اعتمادکے لیے بڑھیں گے،تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے،
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عدالت جو پو چھتی رہی سوالوں کا جواب دیتا رہا صاف پانی کمپنی کیس میں ہمارے ساتھی بری ہوئے،قوم کے سامنے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،صاف پانی کمپنی کیس میں عدالت نے جو فیصلہ دیا وہ ہم سب کی کامیابی ہے،صاف پانی میں بلاکرآشیانہ کیس میں گرفتارکیا گیا،کہا گیا صاف پانی کیس میں اربوں کاغبن کیا گیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے کمپنی کے سی ای او کو بھی نہ چھوڑا،کہا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف بیان دے دو ہم چھوڑ دینگے سب سے کم بولی دینے والوں سے 20 فیصد اورکم کروایا، میں نے پپرا رولز کیخلاف ورزی کی، جرم کیا میں مانتا ہوں میں نے 3 ہزار 300ارب 10سال میں عوام کے لیے خرچ کیا،پیپرا قانون کہتا ہے بولی دینے والے سے حکومت جوڑ توڑ نہیں کرسکتی قوم کے اربوں بچائے ،ساڑھے 3 سال سے اس جرم کی سزابھگت رہا ہوں جس طرح بھنگی کو بھنگ پینے کی عادت پڑ جاتی ہے مجھے قوم کے پیسے بچانے کی عادت پڑ گئی تھی
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نئی لیکس میں پاکستان کے بعض لوگوں کے نام آئے،این سی اے نے سوئس بینکس میں بھی میرے اکاؤنٹس کی چھان بین کی،میرے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے توقبرسے نکال کربھی تختہ دارپرلٹکا دینا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے چائے والے کہاں گئے؟ عوام کے پاس بچوں کےدودھ ،ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں مالم جبہ ،ہیلی کاپٹرکیس اوراربوں درخت کہاں گئے؟حکومت نےغریب عوام کا بھرکس نکال دیا
آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے