ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، بلاول، عمران خان کی مسیحی برادری کو مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ،ہم مسیحی برادری کی خدمات کی بہت قدر کرتے ہیں،پاکستانی عیسائیوں نے ملک کے تمام شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں،آئیے ہم سب امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں،
سابق وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے ،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر کے موقعے پر مسیحی پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے
Wishing all our Christian citizens a happy Easter.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2022
پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر منانے والوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عیدیں اور تہوار معاشرے کے لیئے خوشی و مسرت کا وسیلہ ہوتے ہیں دعاگو ہوں، یہ پرمسرت موقع دنیا میں رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کی بنیاد ثابت ہو پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں یکساں حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے بلاامتیاز تحفظ، بھبود اور ترقی کے لیے آئینی ضمانتیں دلوانا پیپلز پارٹی کا طرہِ امتیاز ہے
بلاول زرداری نے اپیل کی کہ ایسٹر کے موقعے پر مسیحی بھائی و بہنیں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگیں
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، ویٹی کن میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا
قائمقام سی سی پی او لاہور شہزادہ سلطان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے، سی سی پی او نے لاہور پولیس کے تمام مسیحی افسران و اہلکاروں کو بھی مبارکبا دی ، اور کہا کہ ایسٹر پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں
سندھ کے علاقے سانگھڑ چرچ میں ایسٹر کا کیک کاٹا گیا جس میں مسیح اور ھندو برادری نے شرکت کی ۔ ہندو ۔ مسلم ۔ اور مسیح سب ایک ساتھ اپنے عیدیں مناتے ہیں اور اس مین مذہبی ہم آہنگی ، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے
سانگھڑ چرچ میں ایسٹر کا کیک کاٹا گیا جس میں مسیح اور ھندو برادری نے شرکت کی ۔ ہندو ۔ مسلم ۔ اور مسیح سب ایک ساتھ اپنے عیدن مناتے ہیں اور اس مین مذہبی ہم آہنگی ، اتحاد اور بھایچاری کو فروغ ملتے ہی ۔@Anny_Marri @usman_ghazi pic.twitter.com/7wyZpihaad
— Rajesh Kumar Hardasani (@RajeshHardasani) April 17, 2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔
ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسی ؑ کو 2,000 سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد مین منایا جا تا ہے پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنے عبادت اور تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے اور ملک بھر میں تقریباً 2,652 گرجا گھر ہیں جو فی چرچ 664 کمیونٹی کا احاطہ کرتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں برطانیہ میں ہر 2,249 مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے۔ پاکستان کی ریاست اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل انتظامی اور قانون سازی کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں بغیر کسی امتیاز کے ایک محفوظ اور آزاد ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کی حال ہی میں دوبارہ تشکیل ہوئی ہے۔نو تشکیل شدہ این سی ایم نے اقلیتی برادریوں کی رکنیت میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ چیلا رام کیولانی کو کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے اوپن میرٹ کے علاوہ تمام وفاقی سرکاری خدمات میں اقلیتوں کے لیے ملازمتوں کا 5 فیصد کوٹہ بھی مختص کر رکھا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے 10 مذہبی تہوار بشمول عیسائیوں کے لیے کرسمس اور ایسٹر سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات میں افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا
لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی
کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟
باغی ٹی وی کی جانب سے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد