وزیراعظم ہاؤس کے باہر "سور” انتظامیہ کی لگی دوڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس کل اتوار کو ہونے جا رہا ہے

اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،.مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، پارلیمنٹ ہاوس میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد میں دو روز کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

پارلیمنٹ میں صفائی رنگ وروغن شاہرہ دستورسمیت جن شاہرائوں پر وفود نے پارلیمنٹ تک پہنچنا ہے وہاں پر بھی پھول ،لائٹیں، سڑکوں کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام کیا گیا ہے، ۔باغی ٹی وی کے مطابق مطابق او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوپرایشن) کا اجلاس 19دسمبر کو پاکستان میں ہونے جارہا ہے او آئی سی کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا گیا ہے اور اس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال استعمال کیا جائے گا جس کے لیے پہلے ہی قومی اسمبلی نے تحریک پاس کرکے او آئی سی اجلاس کے لیے ہال دینے کی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے او آئی سی اجلاس کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں پوری پارلیمنٹ کی عمارت میں رنگ وروغن کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے پارلیمنٹ کے اندر لائٹیں تبدیل کی گئی ہیں، نئی لائٹس لگائی گئی ہیں

قومی اسمبلی کے ہال میں کارپٹ صاف اور نئے ڈالے گئے صفائی کے لیے خصوصی عملہ لایا گیا جس نے پوری عمارت کی کیمیکلز کے ذریعے سے صفائیکی، س کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے بارشاہراہ دستور پر انتظامیہ سڑک اکھیڑکر دوبارہ کارپیٹنگ کی گئی، فٹ پاتھ اور ٹیک اور ان کورنگ کیا گیا، نئے پھول وپودے لگائے گئے لائٹ پول کے ساتھ مزید مختلف ڈیزائن کی لائٹیں لگائی گئیں جبکہ درختوں وپودوں کومختلف رنگوں سے روشن کرنے کے بھی انتظام کئے گئے،

اس کے ساتھ وی آئی پی وفودکو ائیرپورٹ سے پارلیمنٹ تک لانے کے راستوں کی بھی خصوصی صفائی اور رنگ وروغن کاکام بھی کیا گیا، سلام آباد ہائی وئے او رایکسپریس وے پر سڑکوں کی دوبارہ کارپٹنگ کی گئی، سڑکوں پر لائنیں لگائی گئیں تاکہ مسلم ملک کے سامنے پاکستان کی بہترین تصویر پیش کی جاسکے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی مقامات پر خیر مقدمی بینر لگائے گئے ہیں، لائٹنگ کی گئی ہے،اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر دیدہ زیب لائٹنگ کی گئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کی عمارت پر بھی لائٹنگ کی گئی ہے اور سجایا گیا ہے تا ہم اسلام آباد سے سینئر صحافی سید عون شیرازی نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس نے سب کو چونکا دیا،سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود وزیراعظم ہاؤس کے باہر سور گشت کر رہے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سور وزیراعظم ہاؤس کے باہر سے گزر رہے ہیں ،سور کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور باخبر ذرائع کے مطابق احکامات دیئے گئے ہیں کہ اجلاس کے لئے مہمانوں کی آمد ہو چکی ہے اب کوشش کی جائے کہ سور کسی بھی طرف مہمانوں کے سامنے نہ آئیں

اسلام آباد میں دفاتر جانے والوں کی وجہ سے رش کی صورتحال ہے۔ او آئی سی کے وفود کی نقل و حرکت کے باعث اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر مختصر وقت کے لئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے 15 منٹ کا اضافی وقت سفر کے آغاذ سے قبل رکھیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے- اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

 او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے

اوآئی سی سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد،آج ہوں گی اہم ملاقاتیں

ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی

https://baaghitv.com/oic-ajlas-mehmanon-ki-aamad-jari-0intzamat-mukamalaa/

Shares: