وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ،تا ہم بزدار سمیت کئی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں

0
38
وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ،تا ہم بزدار سمیت کئی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں #baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا دورہ لاہور ملتوی کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور آنا تھا اور پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرنی تھی تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان لاہور نہ آ سکے، اسلام آباد، لاہور سمیت آج صبح دیگر شہروں میں بھی بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لاہور ملتوی کرنا پڑا تا ہم وزیراعظم عمران خان لاہور میں طے اجلاسوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے صدارت کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش (رح) کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و منیجمنٹ منصوبے، لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، اجلاس میں حکام نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، معاون خصوسی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی اجلاس میں موجود تھے،

وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی،داتا دربار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں دربار میں زائرین کی سہولیات، دربار کے اطراف میں افراسٹرکچر کی بہتری، اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس مقام کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے اور دینی تعلیم کا مرکز بنانے کے حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔ جہاں مستحق زائرین کو کھانے، رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے بہتر انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ زائرین کو پارکنگ، لنگر و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ تبرک گیلری، قرآن ہال، صحن کی بہتری اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔

Leave a reply