وزیراعظم عمران خان سے سعودی آرمی کے چیف آ ف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے،سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ‏وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، علامہ طاہر محمود اشرفی و دیگر بھی موجود تھے

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں کشمیر پریمیئر لیگ اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے لیگ کے مثبت اثرات پر گفتگو کی گئی، آزاد کشمیر میں انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے اور نظام حکومت میں شفافیت اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فرق واضح ہے۔ جہاں ایک طرف آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح کے اقدامات اور نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے بین الاقوامی سطح کی کرکٹ لیگ منعقد کروائی گئی ہے وہاں دوسری طرف بھارتی تسلط میں مظلوم کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی تسلط اور جبر کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت سے متعلقہ امور پر اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ، ایم این اے راجہ خرم نواز اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔اسلام آباد میں تجاوزات اور اس کے خلاف جاری کاروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تجاوزات کی بڑی وجہ متفقہ ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے۔ کیونکہ یہ سی ڈی اے ، رجسٹرار سوسائٹیوں اور ایس ای سی پی کے درمیان منقسم ہے۔

وزیر اعظم نے تمام قواعد اور بلڈنگ بائی لاز کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط اور واحد ریگولیٹری باڈی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے اور حوالے سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔

وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے ذریعے اسلام آباد کے ماحول کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجر کاری اور گرین ایریاز کے تحفظ کی مہم میں مقامی لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مراعات کی فراہمی پر غور کیا جائے

Shares: