مزید دیکھیں

مقبول

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے، سمیع اللہ عثمانی صدر، صائمہ صابر جنرل سیکرٹری منتخب

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) جرنلسٹس ایسوسی...

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

وزیراعظم کا ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر...

وزیراعظم کےبعد ایسا کونسا عہدہ رہ جاتا ہے جس کی مجھےخواہش ہو؟ انوارالحق کاکڑ

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ‌نے کہا ہے کہ اگر چاہوں تو آج کابینہ کا رکن بن سکتا ہوں، ہوسکتا ہے وزیراعظم ان کے لیے کوئی کردار دیکھ لیں، وزیراعظم کےبعد ایسا کونسا عہدہ رہ جاتا ہے جس کی مجھےخواہش ہو؟

وی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے آٹا سستا ہوگیا یہ کیسا اسکینڈل ہے؟ اللہ کے فضل سے کوئی کرپشن نہیں کی ! میں نے نجی شعبے کو گندم درآمد کا کوئی اجازت نامہ نہیں دیا،فارم 47 کے حوالے سے بیان کا تصور بھی نہیں کر سکتا، حنیف عباسی سے بات گندم کے بحران کے حوالے سے ہورہی تھی، لیکن ایک گروہ ملک میں انتخابات کو متنازع بنانا چاہتا ہے، حنیف عباسی کے ساتھ مکالمے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، بلوچستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک گروہ شناخت کی بنیاد پر نیا جغرافیہ چاہتا ہے، وہ بھوک اور پسماندگی کی وجہ سے نیا جغرافیہ نہیں چاہتا، یہ علیحدگی پسندوں کا گروہ ہے۔ انکی وکالت کا اختیار بشمول وہ جو روزانہ رات کو آٹھ بجے دوکانداری لگا کر بیٹھ جاتے ہیں کسی کو نہیں ہے،

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو بھی اپنے برابر نہیں سمجھتے۔ میری عمران خان کیساتھ قربت رہی ہے تحریک انصاف کو دو مرتبہ 2013 اور 2018 میں ووٹ دیا لیکن یہ ووٹ اسلئے نہیں دیا تھا کہ وہ جاکر ریاست پر چڑھائی کردے، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی بننا کوئی آسان کام نہیں خصوصا جب آپ کسی بڑی جماعت کا حصہ نہ ہوں اسلئے میں کیوں ان عہدوں کیلئے کوشش کرتا، روز رات کو آٹھ بجے ‘اشرافیہ’ ٹی وی پر بیٹھ کر ‘چٹ پٹی’ سٹوریاں بنا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ اگر ایسی سٹوریاں نہیں بنائیں گے تو انکو دیکھنے والے کم ہوجائینگے اور پھر انکے مالکان ان سے سوال کرینگے کہ پروگرام چل نہیں رہے

واضح رہے کہ انوارلحق کاکڑ کا گندم سیکنڈل میں نام آیا تھا وہیں ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے ساتھ نجی ہوٹل میں تصادم کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں،تا ہم آج سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس امر کی تردید کی ہے کہ حنیف عباسی کے ساتھ تصادم کے دوران فارم 47 کے حوالہ سے بات چیت نہیں ہوئی،

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan