باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان سامنے آیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت 550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادایگی کرے گی۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلے کئے گئے.

قبل ازیں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف نے اسمبلی میں پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ عوام کو سستا آٹا دیں گے

آج اس حوالہ سے عوام کو خوشخبری سنا دی گئی ہے، آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے، دس کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں ایک سو روپے کی کمی کی گئی ہے، پنجاب حکومت نے اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا کر دیا اوپن مارکیٹ میں آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 450 روپے ہوگئی اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کے ریٹس رمضان بازار کے برابر کر دئیے گئے محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من گندم فراہم کرے گی،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم فراہم کرتے ہی 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم کردی جائے گی،

وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پرپنجاب بھر میں ہر مقام پر 10 کلو آٹا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا،بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کیلئے سستا آٹا پیکج دیا تھا تا ہم وزیراعظم شہباز حکومت نے تمام صوبے میں یکساں نظام لاگو کردیا ہے، اب آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت 450 روپے ہو گی، فلورملز اب 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہو گی

جادو ٹونہ کے ذریعے ملک چلا رہے جنترمنتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ مریم

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

Shares: