سب اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم

0
36
imf shehbaz

سب اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرےگا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔جبکہ لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے، سب اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہرا معیار کہیں بھی ہوکسی معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہوسکتا، منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمٰی، پارلیمان اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہم کردار ادا کر رہے ہیں، دیگر چیلنج حل کرنے کی بھی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں اپنی رہائش گاہ پرمختلف افرادسےملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کےسرمایہ کار بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف جمعے کو کامن ویلتھ کے اجلاس میں شریک ہوں گے، شہباز شریف جمعے کی شام کنگ چارلس کے ہمراہ ڈنر میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ کل شام بکنگھم پیلس جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف ہفتے کو شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شریک ہوں گے۔

شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
آج اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے دردونی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال ،سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے ،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Leave a reply