اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس سکھر پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا
وزیر اعظم شہباز شریف اوریواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سکھر آمد ہوئی،بلاول بھٹو، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے 537افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،دریائے سندھ میں سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے سیلاب اوربارشوں سے نقصانات کا تخمینہ زیادہ ہوسکتا ہے سکھر اور خیرپور میں سیلابی پانی موجود ، نکاسی آب کی کوشش کررہےہیں،سندھ میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئیں سندھ میں رواں سال 1185ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجاچکاہے،سندھ میں سیلاب سے 3ملین ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ،مویشیوں و بیماری سے بچاوکے لیے مچھردانیوں کی ضرورت ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے 24اضلاع شدید متاثر ہوئے ، 2010 میں 6 اور حالیہ سیلاب سے 24 اضلاع کو نقصان پہنچا ،متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،نکاسی آب تک انہیں واپس گھروں میں نہیں بھیجا جاسکتا،سندھ میں سیلاب سے مواصلاتی نظام کو نقصان اندازے سے زیادہ ہے،سیلاب سے رابطہ سڑکیں،ریلوے ٹریکس اوررابطہ پلوں شدیدنقصان پہنچا، جب تک بارش کا پانی نیچے نہیں جاتا ٹریکس کی بحالی ممکن نہیں سیلاب متاثرین کی بحالی،مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے ،پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اوردکھ ہوا سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے،امید ہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے ، جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوسکتےہیں،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو، عالمی برادری سے اپیل ہے و ہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں دنیا کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا،دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے
اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس کاوزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کےہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ #baaghitv #pakistan #PakistanFloods2022 #PakistanFloods2022 pic.twitter.com/VeHVVmKLZV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 10, 2022
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے شہر اوستہ محمد میں واقعی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی
وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ہفتہ کوضلع جعفرآباد کے سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقہ اوستہ محمد کا دورہ کیا بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب ، سیلاب کے بعد صوبہ بھرمیں امداد اوربحالی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے اور متعلقہ حکام کودوردراز واقع علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں اوررابطہ پلوںکو شدید نقصان پہنچا ہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ایک بڑاچیلینج ہے وفاقی حکومت ریلیف کی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاونت کررہی ہے تا ہم اتنے بڑے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اوران کی حکومت بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام محدودوسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادکیلئے بین الاقوامی برادری سے امدادکی اپیل کی ۔ قبل ازیں اوستہ محمدپہنچنے پرقائم مقام گورنربلوچستان اوروزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
سیلاب متاثرہ علاقہ،خیمے میں بچے کی پیدائش،وزیراعظم کی تصویر وائرل
سیلاب سے متاثرہ علاقے میں خاتون کے ہاں خیمہ بستی میں ہی بچے کی پیدائش ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب خیمہ بستی میں گئے، گزشتہ شب پیدا ہونے والا بچے کو وزیراعظم نے اٹھا لیا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے، وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل نے بچے کی ماں سے بھی ملاقات کی اور بات چیت کی،
،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک








