وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

0
50
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کی طرف سے عالمی رہنماوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پرمختصر ملاقات ہوئی،امریکی صدرنے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں اموات پراظہار افسوس کیا،
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے ہمدردی اورافسوس پر اظہارتشکر کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین کی مدد کے عالمی برادری کے نام پیغام اور حمایت پر امریکی صدر کا شکریہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ایوایس ایڈ سربراہ کے دورہ اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ،امریکی صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،

اس ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بتایا کہ وزیراعظم اور امریکی صدر جو بائیڈ ن کے درمیان ہو نے والی مختصر بات چیت مثبت اور تعمیری تھی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوارہو رہے ہیں ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بیلجئیم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ملاقات کی ہے وزیراعظم شہباز شریف اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا ،ڈ بل گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس، امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری، ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانس کے صدر، ایرانی صدر و دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امیر ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں فوری ریلیف کی اپیل کی اور کہا کہ اگلے 2ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں سیلاب کی آفت سے بچنے میں ہماری مدد کریں، سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے،ہم نے یورپی اور دیگر رہنماؤں سے بات کی ہے کہ وہ پیرس کلب میں ہماری مدد کریں،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ’انتہائی سخت‘ معاہدے پر دستخط کیے سخت معاہدے میں پٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟یہ ناممکن ہے

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

Leave a reply