وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آج گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیرِاعظم عزت مآب لی چیانگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی وزیرِاعظم کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اہم ارکان بھی تھے۔گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیرِاعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں پیپلز لبریشن آرمی کے دستےکی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہِ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ ،جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے، وقت کو ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
پاکستانی و چینی وزیراعظم کا سی پیک کے مخالفین کے خلاف اپنے پختہ عزم کا اظہار
چینی وزیرِاعظم لی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے باہمی فائدہ مند اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنعت، زراعت کی جدید کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سی پیک کو اپگریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں فریقوں نے گوادر شہر کی سی پیک کے ایک اہم ستون کے طور پر اہمیت پر تبادلہِ خیال کیا اور گوادر کو علاقائی اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے تمام متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا۔انہوں نے سی پیک کے مخالفین کے خلاف اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں تمام سطحوں اور دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل اور کثیر الجہتی فورمز پر بھی قریبی مشاورت جاری رکھیں گے.خاص طور پر پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رکن کے طور پر دو سالہ دور کے دوران اس مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا۔وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِاعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کی یقین دہانی کروائی۔مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر سمیت 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ملاقات کے بعد چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفد کے اعزاز میں گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےبھی وزیراعظم کے ہمراہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.
ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔چیئرمین چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک
وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط
ہم چین کے اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، وزیراعظم
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعزاز میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نےپرتکلف ظہرانہ دیا.چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا؛ گرمجوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح رہی .وزیراعظم شہباز نے وزیراعظم لی کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے، چین کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ،آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں.
Honored to meet Premier Li Qiang in Beijing today. Had a detailed discussion on all areas of mutual interest, including bilateral as well as regional and global developments. Reaffirmed our shared desire to further strengthen the Pakistan-China All-Weather Strategic partnership… pic.twitter.com/Pyc2IuiCVM
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 7, 2024
اس موقع پر پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانے کی فضا کو پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزاح بنا دیا. وزیراعظم شہبازشریف چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ ظہرانے میں آئے تو چین کی فوج کے بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجانا شروع کیں .”دِل دِل پاکستان“ ، ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان، جاں سے میرا دھرتی پہ ایماں“ ، ” میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے” ، “جیوے جیوے پاکستان“ کی دھنیں بجائی گئیں .دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی .اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کو داد دی