وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا

وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں، مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کرتا ہوں،

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا

متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد و اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبا د دی تھی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ترکی، بھارت، برطانیہ ،امریکہ،چین نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

Comments are closed.