وزیراعظم شہباز شریف فرانس کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جبکہ لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگراں وزیراعطم کے نام پر مشاورت ہوگی۔
علاوہ ازیں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم پارٹی اجلاس بھی ہوگا، جس میں لیگی قائدین بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ سمندر پارپاکستانیزاپنے ملک کے خلاف جھوٹ بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں، 9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک آگ بھڑکارہے ہیں۔
فرانس میں مقیم پاکستانی برادری اور بزنس فورم کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک سال میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کریہاں تک پہنچے ہیں، گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، بے روز گاری اور مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی، پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار تھا، ایک سال کی مسلسل محنت سے خارجہ تعلقات بحال کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں اکنامک ریوائیول پلان سنگ میل ثابت ہوگا، سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل بنادی ہے، پاکستان کی معاشی خودمختاری، ترقی اور مضبوطی ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانی 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کریں، 9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک آگ بھڑکارہے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک کے خلاف جھوٹ بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔