وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن بیگ کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائرکر دی گئی ہے
درخواست محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ ملزم محسن بیگ ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہیں، محسن بیگ کو ایف آئی اے کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،محسن بیگ کا ایف آئی اے اور پولیس نے پمز اور پولی کلینک اسپتال سے میڈیکل کروایا ہے، عدالت محسن بیگ کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے،
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی محسن بیگ کے کیس کی سماعت کے بعد انکے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اختیار نہیں کہ جج کے خلاف کارروائی کریں
لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ اگر وزیراعظم کو کوئی بات کرنا ہو تو متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش کریں گے ،وزیراعظم صدر پاکستان سمیت کابینہ کا کوئی بھی رکن کسی بھی جج کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا وزیراعظم کا بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمران خان بادشاہ سلامت بننا چاہتے ہیں وزیراعظم کا بیان دھمکی کے زمرے میں آتا ہے اس کا مطلب یہ ہے جن ججز کے پاس مقدمات جائیں گے انکے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے؟ اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ایک بھی اہلکار سرکاری یونیفارم میں نہیں تھا
قبل ازیں عدالت نے محسن بیگ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے، محسن بیگ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی تا ہم عدالت نے فیصلہ سنایا اور محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں
محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان
محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟
سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان
محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ
مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف
محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج
کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب
ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ