مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

0
94
kamal

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری آپس میں بات چیت ہوئی ، دونوں جماعتوں کے رہنما موجود ہیں ، ملک میں جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے بھی جب پی ڈی ایم نے جماعتوں کے ساتھ کام کیا وقت اچھا گزرا ، دونوں جماعتوں کے مابین یہ طے پایا کہ ہم الیکشن میں مل کر کام کریں گے ، تمام معاملات میں مل کر مشاورت کی جائے گی، ہم سمجھتے ہیں مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم مل کر لڑیں گے، فنکشنل لیگ سے بھی بات ہو گی، جے یو آئی سے بھی بات ہو گی،مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی ،دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا، بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھے جائیں گے

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی حالات کا مقابلہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے،

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Leave a reply