اراکین میرا اثاثہ،نئے سفر کا آغاز ،نواز ،شہباز کی رہنمائی میں چلیں گے،مریم نواز

0
193
maryam

مسلم لیگ ن کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس جاتی امرا میں ہوا،اجلاس کی صدارت نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کی

نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے قائد جناب محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔انشا ء اللہ عوام کی خدمت کو اپنی روشن روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک نئے جذبے‘ عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔عوام قیادت‘ جماعت اور آپ سب خواتین و حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے یہ عزت بخشی اور یہ اعتماد دیا۔آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اور پوری کوشش ہو گی کہ میں آپ سب اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق‘ ہمت اور رہنمائی عطافرمائے ۔پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے۔ میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں‘ ہر بہن‘ ہر بیٹی اور ہر بچی کے نام کرتی ہوں۔یہ ایک خاتون‘ ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔پارٹی قائد جناب محمد موازشریف‘ پارٹی صدر جناب شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کے زیرِ سایہ‘ اُن کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اُن کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزراء اور سینئر رہنما بھی شریک تھے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 137 کامیاب امیدوار شریک تھے، مخصوص نشست کے لیے نامزد خواتین 58 بھی اجلاس میں شریک تھے، آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے 22 سے زائد ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے،مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی میں200 سے زائد ممبران شریک ہوئے،

مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کےلیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ،اجلاس میں پنجاب کابینہ سمیت سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت بھی کی جائے گی،مریم نواز شریف بطور وزیر اعلی پنجاب اپنی ترجیحات کے ایجنڈے پر بات کریں گی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی ن لیگی رہنما مریم نواز سے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز نے صوبے کے حوالے سے میٹنگ کرنا شروع کر دی ہیں.۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تھی، چیف سیکرٹری نے مریم نواز کو صوبے کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی اور مریم نواز کو منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی،

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply