باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے

پارٹی صدر شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا،شہبازشریف پارٹی کو مستقبل کے لائحہ عمل، سیاسی قائدین سے مشاورت پر اعتماد میں لیں گے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی سمیت داخلی وخارجی امور زیرغور آئیں گے ،مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا،

صحت یاب ہونے کے بعد شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے ،اجلاس سینٹ بینکوئٹ ہال میں سہہ پہر تین بجکر تیس منٹ پر ہوگا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف اے پی سی کرنے جا رہی ہیں اس حوالہ سے بھی اجلاس میں مشاورت ہو گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا، گزشتہ روز ن لیگی وفد نے لاہور میں بلاول زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں اے پی سی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور اعلان کیا گیا کہ عید کے بعد اے پی سی ہو گی

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے،مریم اورنگزیب

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور انہیں کہا گیا کہ وہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں.

Shares: