ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والا سابق ن لیگی نکلا تا ہم گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ بھی اسکی تصاویر سامنے آئی ہیں
نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف گزشتہ روز لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مدعی مقدمہ کا نام بدر رشید تھا جس پر بحث شروع ہو گئی کہ مدعی مقدمہ کون ہے؟ تا ہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی طرف سے بدر رشید کی تصاویر کو شیئر کیا جا رہا ہے جس میں اسے تحریک انصاف کا کارکن بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، بدر رشید کی گورنر پنجاب چوھدری سرور سے ملاقات کی تصاویر بھی ٹویٹر پر دھڑ ا دھڑ شیئر کی جا رہی ہیں،بدر رشید کو پی ٹی آئی شاہدرہ کا سرگرم کارکن کہا جا رہا ہے
موصوف بدر رشید صاحب شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں،اور وفاقی حکومت نے گورنر سرور کو کہہ کر انکے خاص الخاص کارندے سے ایف آئی آر کروائی اور اب مکرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں #محب_وطن_نوازشریف pic.twitter.com/rPWnrBuzVZ
— Mirza Almateen imran (@MirzaAlmateen) October 6, 2020
دوسری جانب اینکر طارق متین کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ مقدمہ اس شہری نے خود نہیں کرایا بلکہ اس نے کسی کے ایماء پر کروایا ہے۔ میں نے مقدمہ درج کروانے والے شہری بدررشید سے رابطہ کیا اور سمجھنے کی کوشش کی کہ بدررشید کون ہے؟ میں نے بدررشید سے پوچھا کہ آپ نے یہ مقدمہ درج کروایا ہے، کہا جارہا ہے کہ آپکے پیچھے تحریک انصاف اور ن لیگ کے لوگ ہیں جس پر بدررشید نے کہا کہ میں پڑھا لکھا اور محب وطن شہری ہوں، مجھے اپنی فوج سے محبت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نوازشریف غلط کررہے ہیں۔
میں نے اس سے کہا کہ میں آپکو جاننا چاہتا ہوں، آپ خود کیا ہیں؟ آپ کیا کرتے ہیں؟ بدررشید نے مجھے حیرت انگیز بات بتائی کہ وہ اب سے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، اس نے 2013 کے بعد بلدیاتی الیکشن میں کھڑے ہونے کی کوشش کی لیکن پارٹی نے اسے ٹکٹ نہیں دیا۔
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل
لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی
دوسری جانب گورنر ہاوَس پنجاب نے (ن) لیگی قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ،ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گور نر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں،پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کر تے ہیں ،ملاقات کے لیے آنے والوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے،
ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے بدر رشید نے ن لیگ پر ہی غداری کا مقدمہ درج کروا دیا ہے،اب یہ پتا نہیں کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے یا ن لیگ خود ہی اپنی قیادت کو غدار سمجھنے لگ گئی ہے۔
ن لیگ کے بدر رشید نے ن لیگ پر ہی غداری کا مقدمہ درج کروا دیا ہے،
اب یہ پتا نہیں کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے یا ن لیگ خود ہی اپنی قیادت کو غدار سمجھنے لگ گئی ہے۔— Ch Kamran jafar (@kamran_jafar) October 6, 2020
ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ بغاوت کا مقدمہ ہمارے خلاف بن ہی نہیں سکتا،جس شخص نے مقدمہ درج کیا وہ بلدیاتی انتخابات کا ٹکٹ ہولڈر تھا،مقدمہ درج کرنےوالے کا تعلق ناراض ارکان سے نہیں تھا،آپ کو علم نہیں کہ مقدمہ کس نے درج کیا تو یہ حکومت کی نااہلی ہے،
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ