وزیراعظم نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے بارے مکمل رپورٹ طلب کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے بارے مکمل رپورٹ طلب کرلی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی.ایف بی آر کی کارکردگی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے خطاب میں کہاکہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کیاجائے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے کہا ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی،عمران خان نےاپنی ساکھ بچانے کیلئے خارجہ پالیسی کو داؤپر لگایا ،عمران خان نے ملکی مفادپرذاتی مفاد کو ترجیح دی،گزشتہ روز بہت سی چیزیں بے نقاب ہوئیں اوروضاحتیں آئیں مراسلے کو اپوزیشن کیساتھ جوڑا گیا کہ سازش کی گئی ہے کہاگیااپوزیشن نےعالمی قوتوں کیساتھ ملکرسازش کی پاکستان میں اس وقت حالات استحکام کی طرف جا رہے ہیں، ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں ٹیلی گرام اگر 7 تاریخ کو آیا تو 3 ہفتے چپ کیوں رہے؟پی ٹی آئی نے تقسیم کی سیاست شروع کی ہے،سازش بے نقاب ، کچھ بھی نہیں ہے، قوم کے سامنے سب کچھ آ چکا ہے،اگر امریکہ نے سازش کی تو پہلے اگاہ کردیتے، عمران خان نے جو بیانیہ بنایا ہے وہ ملک کے لیے خطرناک ہے،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بات کی

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آج کل امپورٹڈ کا بیانیہ چلایا جا رہا ہے شوکت عزیز ایک امپورٹڈ وزیراعظم تھے،شوکت عزیز کی کابینہ کے کتنے افراد پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی اپنی مرضی کا بیانیہ چاہتی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا ، ساری جماعتیں محب وطن ہیں،پی ٹی آئی کا بیانیہ نوجوان کو گمراہ کرنے کی کو شش ہے،نوجوان نسل کو اس پر غور کرنا چاہیے،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

Shares: