وزیراعظم سے خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات،کس بات پر دی مبارکبادِ؟
وزیراعظم سے خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات،کس بات پر دی مبارکبادِ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے
وزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے،
عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کو سسٹین ایبل ہاؤس ہولڈ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا. اور کہا کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کی مدد سے نہ صرف متوسط گھرانے کی گھر کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ ان سے روزگار بھی کمایا جا سکے گا. مجوزہ منصوبہ نہ صرف کم سے کم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے بلکہ کسی بھی گھر کو اپنے تئیں ایک سسٹین ایبل یونٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات#baaghitv #pakistan #islamabad #PTIGovernment #ImranKhan @PakPMO pic.twitter.com/NdOJo79Lqd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 23, 2021
ایم این اے عاصمہ قدیر نے وزیرِ اعظم کے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی اور شجرکاری کے جاری اقدام سے آگاہ کیا جس میں انکو این ایچ اے کا تعاون حاصل ہے. غلام بی بی بھروانہ نے وزیرِ اعظم کو جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا. اسکے علاوہ سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر گیس کی دستیابی کی تجویز پیش کی.
وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اپنے حلقے کے مسائل کیلئے بالعموم اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بالخصوص مؤثر کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئند بات ہے.
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ
شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ
مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے محمد عاصم نذیر، ایم این اے خرم شہزاد اور شاہد نذیر کی ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور، ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے ہیں. شرکاء نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی
پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز
فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم
وزیرِ اعظم عمران خان کو پاکستانی مصنوعات کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے سے بھی آگاہ کیا ہے. اسکے علاوہ ممبرانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم کو فیصل آباد میں صنعتی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں اور اپنے حلقے میں درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ہے.
فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟