پولیس والے ساری رات میرے ساتھ کیا کرتے رہے؟ جاوید لطیف پھٹ پڑے

0
23

پولیس والے ساری رات میرے ساتھ کیا کرتے رہے؟ جاوید لطیف پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو عدالت پیش کر دیا گیا

جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جاوید لطیف کے ساتھ یکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے جاوید لطیف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ن لیگ کے حق میں نعرے لگائے

عدالت پیشی کے موقع پر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مجھے رات بھر گھماتے رہے،ڈراتے رہے مگر میں ڈرنے والا نہیں،میرے ساتھ پولیس کا رویہ ایسے رہا جیسے کسی دشمن کے ساتھ ہوتا ہے مجھ سے کوئی پاکستانیت چھین نہیں سکتا ، ہم بطورسیاستدان غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے،میرے کسی جاننے والے کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، نوازشریف نے جوسوچ دی میں اس شمع کو لیکرچلتا رہوں گا،پی ڈی ایم کو جو جماعت چھوڑے گی وہ عوام کی نظرمیں بری بنے گی،پی ڈی ایم عوامی تحریک ہے اسے ہرجماعت کوکامیاب بنانا ہو گا،

جاوید لطیف کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جاوید لطیف کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نکل چکے تھے اور واپس جا رہے تھے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور اسکے بعد سنایا تو درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے واپس جانے والے جاوید لطیف کو راستے سے گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

Leave a reply